MPTC عبدالحنان جاوید نے کوہیر کی ترقی کی راہ ہموار کی۔

ظہیرآباد: ظہیرآباد کوہیر نمائندہ ایم پی ٹی سی عبدالحنان جاوید کی کامیاب نمائندگی پر رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل نے کوہیر مستقر میں واقع مسجد گڑھی کے احاطہ میں ہائی میکس لائٹس کیلئے 1 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے ہائی میکس لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی جس کا افتتاح حافظ محمد عبدالباسط امام خطیب مسجد گڑھی کے ہاتھوں عمل میں آیا عبدالحنان جاوید نے کہا کہ رات کے اوقات میں مصلیان کو نمازوں کیلئے آمد رفت کیلئے راحت پہنچانے کیلئے ایم پی بی بی پاٹل نے ہائی میکس لائٹس کی منظوری عمل میں لائی اس مواقع پر طاہر علی فردوس واجد زبی ارکان گرام پنچایت موجود تھے عبدالحنان جاوید نے مزید بتایا کہ ایم پی بی بی پاٹل سے کوہیر کے ہر عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں