(صحافی۔۔تبسم ذیبح)
گریٹر ورنگل پولیس کمشنر اے وی۔ رنگاناتھ کے خواہش پر ” امن و اتحاد میٹنگ ” کا انعقاد ورنگل سنٹرل زون ڈی سی پی عبدالباری کی نگرانی میں پولیس کمشنریٹ آفس میں منعقد کیا گیا۔۔۔۔
گریٹر ورنگل پولیس کمشنریٹ کے دفتر میں ٹرائی سٹی ہنمکنڈہ ۔۔قاضی پیٹ ۔۔ورنگل ۔۔شہر کے مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں سنٹرل زون کے ڈی سی پی عبدالباری کے ساتھ مسلم مذہبی رہنماؤں کی بات چیت اور رائے مشہورہ ہوا۔ بعد ازاں یہ طئے پایا کہ گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کا تہوار ایک ہی دن یعنی 27 ستمبر کو آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مسلم مذہبی رہنماؤں نے مذہبی بھائی چارگی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچانے کو اپنی اولین ترجیح و ذمہ داری سمجھتے ہوئے، عید میلاد النبی کی ریلی کا ۔ اگلے دن یعنی اس مہینے کی 28 تاریخ دو پہر سے تک کو ملتوی کیا گیا ۔ اس موقع پر ورنگل پولیس کمشنر نے مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ریلی کو ملتوی کرنے پر مسلم سماج اور مسلم مذہبی رہنماؤں کو مبارکباد دی۔۔۔۔
اس امن و اتحاد میٹنگ میں مسلم مذہبی قائدین سجاده نشین درگاه قاضی پیٹھ حضرت سیدشاه غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ کے علاوہ جامعہ مسجد کوثر اہلیست الجماعت کے خطیب و امام مولانا جعفر العابدين رضوی و دیگر مذہبی رہنماؤں اور علماء کرام کے علاوہ صوبیداری پولیس اسٹیشن انسپکٹر عبدالشکور و دیگر پولیس اسٹیشنوں کے انسپکٹرز اور تینوں شہروں کے ممتاز مسلم عالم دین و مسلم مذہبی رہنماؤں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے ذریعے مسلم سماج نے حضور پرنور رحمتوں والے آقا کی سنت پر عمل کرتے ہوے امن و اتحاد کو اولین ترجیح دیتے ہوے اپنے مقررہ پروگرام کو ملتوی کرتے ہوے سارے انسانیت کے لئے امن کا پیغام دیا۔۔۔