لداخ میں آج ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ لداخ میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور آٹھ جوان اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ ٹرک میں سفر کے دوران گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا گرگئی۔ یہ حادثہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں آج شام 6 بجے پیش آیا۔
حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے جبکہ قافلہ میں کل پانچ گاڑیاں تھیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام نے انکشاف کیا کہ فوجی گاڑی گیریژن کے علاقے سے کھیری جاتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھی اور گہری کھائی میں جاگری