عظیم الشان مسجد معتمدی و ہاشمی ,مندر، اور چرچ کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح

گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے عظیم الشان مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کا افتتاح کیا

حیدرآباد : تلنگانہ کے سیکریٹریٹ سے متصل عظیم الشان مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کا آج بڑے پیمانے پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے ہاتھوں مسجد کا افتتاح کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی، وزیر داخلہ محمد محمود علی، رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی، چیف سکریٹری شانتی کماری، وقف بورڈ چیئرمین مسیح اللہ خان کے علاوہ عوامی نمائندگان، اعلیٰ عہدیدار، علماء اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے مندر اور چرچ کا بھی افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر گورنر اور کے سی آر ایک ہی گاڑی میں سیکریٹریٹ پہنچے۔ تمیلی سائی گاڑی کی آگے کی سیٹ پر تھیں جبکہ کے سی آر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ گورنر نے مسجد، مندر اور چرچ کے افتتاح کے بعد سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ ان کا سیکریٹریٹ کا پہلا دورہ تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں