عام انتخابات قبل از وقت ہوسکتے ہیں: سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ

2024میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے اتحاد بن رہے ہیں جبکہ عوام کو راغب کرنے کے لئے وعدوں کی بوچھار جاری ہے۔ بی جے پی ہر حال میں حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششوں میں جٹ گئی ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی مودی کو اقتدار سے ہٹانے کی ٹھانی ہے۔

ان سب کے بیچ کچھ سیاسی رہنما عام انتخابات کے وقت سے پہلے انعقاد کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات کو جاریہ سال دسمبر یا آئندہ سال جنوری میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت، اپوزیشن کے زیادہ طاقتور ہوجانے سے خوف زدہ ہے اور مئی 2024 سے پہلے ہی انتخابات کرانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

ممتا بنرجی کی دلائل کی تائید کرتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات قبل ازوقت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ عام انتخابات اسی سال بھی منعقد ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں