ضلع میدک کے ننداگوکل قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضے وتعمیرات

(صحافی حافظ محمد فصیح الدین)

میدک28اگست(دی دکن بھارت ) ضلع میدک کے نظام پیٹ منڈل کے ننداگوکل قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضے وتعمیرات جاری تھی۔جس کو لیکر مقامی مسلمانوں نے آج میدک پہونچ کر سید عشرت علی صفی ،صدرمجلس ِ اتحاد المسلمین شاخ میدک سے ملاقات کرتے ہوئے حالات سے واقف کروایا۔جس پر انہوں نے فورََا انچارج ضلع میدک کوثر محی الدین ،ایم ایل اے کاروان سے فون پر ربط کیا۔اور کوثر محی الدین نے واقعہ کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے فورََا ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ آئی اے ایس سے ذریعہ فون بات کی۔اور وفد کے ہمراہ ضلع کلکٹر کو درخواست دینے کی ہدایات دیں۔جس پر مقامی صدر سید عشرت علی صفی نے وفد کے ہمراہ ضلع کلکٹر کو درخواست پیش کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔جس پر ضلع کلکٹر نے فورََآر ڈی او میدک کو طلب کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی کی تحقیق وحفاظت کی ہدایات دیں۔اور فورََا قبرستان کی اراضی کا سروے کرواتے ہوئے حفاظت کرنے کی ہدایات دیں۔بعد ازاں سید عشرت علی صفی نے ایف کو ڈائرکٹر مسٹر دیویندر ریڈی سے ذریعہ فون بات کرتے ہوئے حالات سے واقف کروایا۔جس پر دیویندر ریڈی نے قبرستان کی اراضی کا تیقن دیتے ہوئے قبرستان کی حصار بندی کا تیقن دیا۔جس پر مقامی صدر سید عشرت علی صفی نے ننداگوکل کے مسلمانوں کے وفد کو اس بات کا تیقن دیا کہ مجلس کی جانب سے ضرور قبرستان کی اراضی کی حفاظت کی جائیگی۔اور غیر مجاز تعمیرات کو فورََا برخواست کروایا جائیگا۔اس موقع پر مقامی مجلسی ذمہ داران محمد عبد الرفیق،سکریٹری،محمد عتیق کے علاوہ ننداگوکل وفد صدر شیخ فرید،سکریٹری عبد الستار،ممبران عبد العزیز،قاسم،عبد الغنی،سلمان رضا کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں