ادارہ سیاست کی طرف سے مفت کتابوں کی فراہمی، امتحانات کے لئے معاونتی پروگرام

حیدرآباد : ڈاکٹر مفتیہ ناظمه عزیز مؤمناتی صدر شعبہ امتحانات کی موجودگی میں مرکز جامعتہ المؤمنات، مغلپورہ سے عابد ایجوکیشنل ٹرسٹ بتوسط روز نامه سیاست، حیدر آباد کے اردو دانی، اردو زبان دانی، اردو انشاء کے سالانہ امتحانات منعقد ہوئے – جن میں اردو دانی، اردو زبان دانی ، اردو انشاء کے جملہ 850 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ ان امتحانات کی شعبہ طلبات میں ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات کی راست نگرانی میں شیوخین و نائب شیوخین و معلمات جامعۃ المؤمنات میں منعقد ہوا۔ ادارہ سیاست کی جانب سے مفت کتابیں فراہم کی گئی ہیں اور امتحان کی کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ امتحانات آج ریاست بھر میں اور مرکز جامعۃ المؤمنات، مغلپورہ میں منعقد ہوئے – ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی جامعة المؤمنات نے کہا کہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ بتوسط روز نامہ سیاست حیدرآباد کے اردو دانی ، اردو زبان دانی، اردو انشاء کہ طلباء کے مرکز امتحانات کی نگرانی کی – یہ امتحانات انگریزی و تلگو میڈیم وعصری علوم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئے بے حد مفید ہیں۔ مدیر اعلی روز نامه سیاست جناب میر زاہد علی خان کی سر پرستی، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کی نگرانی میں منعقد ہورہے ہیں ، قابل ستائش ہے۔

اس موقعہ بی آر یس سنئر قائد و سابقہ رکن وقف بورڈ الحاج مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ ریاستی ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس نے بھی مرکز کا دورہ کیا اور طلباوطلبات کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا – اور کہا کی ادارے سیاست کی خدمات قابل ستائش ہے ادارے سیاست کے توسط سے کئی لاکھوں طلباوطلبات مستعفد ہوئے ہے جن میں خود میں بھی ادارے سیاست کے ان امتحانات کا اسٹوڈنٹ ہوں اور ادارے سیاست ملت اسلامیہ کی ہر موڑ پر مدد کے لئے پچھلے 60 سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے-اردو کو پروان چڑھانے میں ادارے سیاست کا بہت بڑا اور اہم رول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں